spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ایران جنگ سے فضائی آپریشن سترہویں روز بھی معطل، ملک بھر سے 90 پروازیں منسوخ

امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے لاہور ایئرپورٹ سمیت پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہو گیا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ملک بھر کے ایئرپورٹس سے تقریباً 90 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ کویت، بحرین، یو اے ای، قطر، ایران اور عراق جانے اور آنے والی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 17 روز کے دوران پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر پروازوں کی آمد و رفت شدید متاثر رہی اور اس عرصے میں مجموعی طور پر 1955 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر کویت، قطر، بحرین اور ایران سمیت دیگر ممالک کے لیے ایک درجن سے زائد ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنز نے بھی اپنی پروازیں عارضی طور پر منسوخ کر دی ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں