spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

شگر میں مفت سولر سکیم کے تحت 779 درخواست گزاران کامیاب قرار پائے، بجلی اور متبادل توانائی میں سہولت کے لیے۔

شگر>

ڈپٹی کمشنر آفس شگر میں آج وزیراعظم مفت سولر سکیم برائے گلگت بلتستان کے تحت ڈیجیٹل قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا۔ قرعہ اندازی پی ایم آر یو کی ٹیم کی جانب سے شفاف طریقے سے مکمل کی گئی۔ اس قرعہ اندازی میں ضلع شگر سے مجموعی طور پر 779 درخواست گزاران کامیاب قرار پائے، جن میں 694 گھریلو درخواست گزار جبکہ 85 کاروباری درخواست گزار شامل ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین، اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل اور ایس ڈی او واٹر اینڈ پاور شگر روشن علی بھی موجود تھے۔ افسران نے اس سکیم کو عوام کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بجلی کی کمی کے مسائل میں کمی آئے گی اور عوام کو متبادل توانائی کی سہولت میسر آئے گی۔

ضلعی انتظامیہ شگر نے کامیاب قرار پانے والے درخواست گزاران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان اور وفاقی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں