spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

شاہد آفریدی نے پاکستان ٹیم کی مسلسل شکستوں کی وجہ سلیکشن کمیٹی کو قرار دیدیا

شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز ہارنے کے بعد سلیکشن کمیٹی کو نشانے پر رکھ لیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نےپاکستان ٹیم کی مسلسل شکستوں کی وجہ سلیکشن کمیٹی کو قرار دیدیا،کہا ورلڈکپ کی پرفارمنس سامنے تھی اب بنگلہ دیش سےبھی سیریزہارگئے، سلیکشن کمیٹی پر مجھے افسوس کرنا چاہیے،انکو یہ نہیں پتا کہ کس فارمیٹ کا کپتان کون ہونا چاہیے

 شاہد آفریدی نے مزیدکہا سرجری کےنام پرچند نئےلڑکےسلیکٹ کرلئےجاتے ہیں،پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ اس سٹینڈرڈ کی نہیں ہےکہ اچھےکھلاڑی آکر جگہ بنا سکیں،سرجری کےنام پرجن سنیئرزکی ون ڈے میں اچھی پرفارمنس تھیں انکو باہربٹھا دیاہے،اسکو سرجری نہیں کہتے، سرجری سلیکشن کمیٹی کی بنتی ہے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں