spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

نادرا کے نام پر سائبر فراڈ کا انکشاف، سرٹ نے الرٹ جاری کر دیا ، 9 ویب سائٹس بلاک

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے نام پر سائبر فراڈ کا انکشاف  ہواہے،  متعدد جعلی ویب سائٹس نادرا کا نام استعمال کرکے شہریوں کا ڈیٹا اور ذاتی معلومات چُرانے میں ملوث نکلیں ۔ نیشنل سرٹ نے  نادرا کے ساتھ مل کر کریک  ڈاؤن  شروع کر دیا ہے،  اب تک نو ویب سائٹس بلاک کی جا چکی ہیں ۔ 

نیشنل سرٹ کی طرف سے سائبر الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری نادرا کے نام پر جعلی ویب سائٹس سےہوشیار رہیں۔ ذاتی معلومات دینےسے پہلے ویب سائٹ کا ڈومین ضرور چیک کریں ۔ نادرا کی خدمات صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی دستیاب ہیں ۔مشکوک ای میل ، ایس ایم ایس اور سوشل میڈیا لنکس سے محتاط رہیں ۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں