spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

آپریشن غضب للحق: 684 دہشت گرد ہلاک، 912 سے زائد زخمی

آپریشن غضب للحق میں 684 دہشت گرد ہلاک، 912 سے زائد زخمی ہوگئے ، جبکہ 252 پوسٹیں تباہ، 44 پوسٹیں قبضے میں لینے کے بعد تباہ کر دی گئیں۔

وزارت اطلاعات کے مطابق آپریشن میں 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں بھی تباہ کر دی گئیں،افغانستان بھر میں 73 دہشتگرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

14اور 15 مارچ کی شب افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،پاکستانی افواج نے دہشتگردوں کے زیراستعمال فوجی تنصیبات اور خفیہ ٹھکانے تباہ کر دیے۔

قندھار میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے والا ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر تباہ کردیاگیا ،اس کے علاوہ افغان طالبان اور دہشتگردوں کے زیر استعمال ساز و سامان کا ذخیرہ بھی تباہ کیا گیا۔

قندھار میں تکنیکی آلات پر مشتمل سرنگ بھی تباہ کر دی گئی،چترال سیکٹر میں بدرینی پوسٹ پر دہشتگردوں کا جمپ آف پوائنٹ گراؤنڈ تباہ کر دیا۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان نے صرف دہشتگردی کی معاون تنصیبات اور کیمپوں کو نشانہ بنایا،کارروائی میں کسی شہری آبادی یا سول انفراسٹرکچر کو نشانہ نہیں بنایا گیا،افغان حکام اور میڈیا کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ جھوٹا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں