spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستان کی عسکری کامیابی اور دفاعی سفارتکاری کا عالمی اعتراف

پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی اور ملٹری ڈپلومیسی نے اسے جنوبی ایشیا میں ایک مضبوط اور قابلِ موازنہ قوت بنا دیا ہے۔

بھارتی جریدہ نے عالمی سطح پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور کامیاب عسکری سفارتکاری کا اعتراف کر لیا اور کہا کہ مئی 2025 میں کامیابی کا دعویٰ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی پذیرائی پاکستانی دفاعی صنعت  کیلئے سود مند ثابت ہوئی۔

بھارتی جریدہ دی ہندو کے مطابق سعودی عرب سے دفاعی  معاہدے اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ بہتر تعلقات نے پاکستانی دفاعی برآمدات کو تیز کر دیا، پاکستان آذربائیجان، میانمار اور نائیجیریا اور بنگلادیش کے ساتھ بھی معاہدوں کے لیے تیار ہے۔

دی ہندو نے کہا کہ چین اور ترکی کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے پاکستان کی دفاعی پیداوار کئی ارب ڈالر سالانہ تک پہنچ چکی ہے، خلیج کی بڑھتی ہوئی سیکیورٹی وابستگی پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر ساکھ بہتر بنانے میں بھی مدد دے رہی ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق معرکہ حق میں شاندار کامیابی اور کامیاب ملٹری ڈپلومیسی نے پاکستان کو قابل اعتماد دفاعی صنعتی مرکز بنا دیا ہے، بھارت کے مقابلے میں پاکستان کا بطور نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کردار اس کی جامع دفاعی پالیسی کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔

آپریشن سندور میں اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دے کر پاکستان نے دنیا بھر میں اپنی عسکری صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں