spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

امریکا میں شہریوں کی اکثریت نے ایران پر حملوں کی مخالفت کردی

امریکا میں کیے گئے مختلف سرویز کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد نے ایران پر ممکنہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رائٹرز، سی این این اور اپسوس کی جانب سے امریکی شہروں میں کیے گئے سروے میں ایران پر حملوں کے معاملے پر عوامی رائے لی گئی۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق ایک سروے میں 43 فیصد امریکی شہریوں نے ایران پر حملوں کی مخالفت کی، جبکہ صرف ایک چوتھائی امریکیوں نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ممکنہ فوجی کارروائی کی حمایت کی۔

رپورٹ کے مطابق سروے میں 1200 سے زائد امریکی شہریوں سے ایران پر حملوں کے حوالے سے رائے لی گئی۔

سی این ای کے سروے میں تقریباً 60 فیصد امریکی شہریوں نے ایران پر حملوں کو مسترد کردیا، جبکہ اتنے ہی افراد نے یہ رائے بھی دی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس اس معاملے پر واضح حکمت عملی موجود نہیں۔

سروے کے مطابق 39 فیصد امریکی شہریوں کا کہنا تھا کہ فوجی اقدام سے قبل سفارتی کوششیں ناکافی تھیں۔

نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس اور آزاد ووٹرز کی بڑی اکثریت ایران پر حملوں کے خلاف سامنے آئی، جہاں 82 فیصد ڈیموکریٹس اور 68 فیصد آزاد ووٹرز نے اس اقدام کی مخالفت کی، جبکہ 23 فیصد ریپبلکن ووٹرز نے بھی ایران پر حملوں کو ناپسند کیا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں