*کمانڈر ایف سی این اے کا دورہ سکردو؛ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ*
کمانڈر ایف سی این اے نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر اعلیٰ سکیورٹی حکام کے ہمراہ سکردو کا دورہ کیا، جہاں مجموعی امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران گزشتہ روز احتجاج کے موقع پر سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا گیا اور واضح کیا گیا کہ جن عناصر نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ہے انہیں ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔
کمانڈر ایف سی این اے نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
اس موقع پر بلتستان کے جید علمائے کرام بشمول علامہ آغا باقر الحسینی کے ساتھ ملاقات کی گئی اور رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی گئی۔


