spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گلگت. مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم، میتوں کی تدفین پر رضامندی

گلگت میں مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم، میتوں کی تدفین پر رضامندی

گلگت: مرکزی امامیہ مسجد گلگت میں حکومت اور مذہبی قیادت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد جاری دھرنا ختم کرنے اور میتوں کی تدفین پر رضامندی ظاہر کردی گئی۔

نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) محمد یار نے کابینہ اراکین ساجد علی بیگ، سید عادل شاہ، حافظ شرافت الدین اور دیگر حکام کے ہمراہ نمازِ فجر کے بعد مرکزی امامیہ مسجد گلگت کا دورہ کیا۔ انہوں نے رہبرِ اعظم آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر آغا راحت الحسینی اور مرکزی انجمن کے دیگر عہدیداران سے ملاقات ہوئی، جس میں حالیہ واقعات، جانی نقصان اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ معاملات کو خوش اسلوبی اور پرامن طریقے سے حل کیا جائے گا۔

مرکزی انجمن امامیہ گلگت کے مطابق مذاکرات کے نتیجے میں ایک جوڈیشل کمیشن قائم کرنے، زخمیوں کے سرکاری سطح پر علاج معالجے کی فراہمی اور جانی نقصان پر دیت کے مطالبات تسلیم کیے گئے۔ ان پیش رفتوں کے بعد احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فریقین نے آئندہ بھی رابطے میں رہنے اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں