spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

چین کا ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں پر اظہار مذمت، جنگ بندی پر زور

چین نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے حملوں کی مذمت کی ہے اور فریقین پر جنگ بندی اور مذاکرات کرنے پر زور دیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین جک کے وزیرخارجہ نے وانگ یی نے کہا کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے ناقابل قبول ہیں اور فوری طور پر جنگ بندی اور تنازع کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے مذاکرات بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

وانگ یی نے روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف کو ٹیلی فون پر کہا کہ ایک خود مختار ملک کے سربراہ کو نشانہ بنانا اور حکومت کی تبدیلی کے لیے اکسانا ناقابل قبول ہے۔

رپورٹ کے مطابق روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ وانگ یی نے تہران کی جانب سے مذاکرات پر آمادگی کے باوجود اس طرح کے حملوں کو مسترد کیا ہے۔

وزیرخارجہ نے مطالبہ کیا کہ فوری جنگ بندی کی جائے اور تمام تصفیہ طلب معاملات کے سیاسی اور سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا، جس میں خلیجی ممالک کے قانونی مفادات کی سلامتی بھی شامل ہے۔

چینی وزیرخارجہ نے بتایا کہ چین چاہتا ہے کہ فوری جنگ بندی ہو اور جتنا ممکن ہو جلدی مذاکرات کی ٹیبل پر آئیں۔

ادھر اسرائیل میں قائم چینی سفارت خانے کی جانب سے اپنےشہریوں کو مصر سمیت محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔

چینی وزارت خارجہ نے ایران میں موجود اپنے شہریوں پر بھی زور دیا کہ وہ جلد از جلد ایران سے نکل آئیں اور انہیں آذربائیجان، آرمینیا، ترکیے اور عراق کے راستے بھی تجویز کیے۔

بیان میں کہا گیا کہ ان حملوں میں چین کے شہری بھی زخمی ہوئے ہیں اور متعدد شہری مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور اپنے شہریوں کو خطے کے سفر سے اجتناب کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں