spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد شیئر کرنے والے تین افراد گرفتار، امن خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

گلگت: سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد شیئر کرنے والے تین افراد گرفتار، امن خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

گلگت میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ اور سیکرٹری ہوم مشتاق احمد اور آئی جی پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹر ناصر اکبر خان نے اعلان کیا کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد شیئر کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عہدیداروں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر سرگرم ہے اور اپنے پیشہ ورانہ فرائض بغیر کسی دباؤ کے انجام دے رہی ہے۔

عہدیداروں نے علما، معززین اور عوام سے اپیل کی کہ حکومت اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ خطے میں امن قائم رہے۔ انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان سیاحت کا اہم مرکز ہے اور یہاں سیاحوں کی بڑی تعداد مقامی معیشت کے لیے مفید ثابت ہو رہی ہے۔

عہدیداروں نے خبردار کیا کہ سوشل میڈیا کا منفی استعمال امن کو خراب کر رہا ہے اور مذہبی نفرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی عناصر جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئی جی پولیس ڈاکٹر ناصر اکبر خان نے مزید بتایا کہ پولیس کی استعداد بڑھائی جائے گی اور ایک کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ قائم کیا گیا ہے، جس کے ابتدائی مرحلے میں 1,000 اہلکار بھرتی کیے جا رہے ہیں۔

عہدیداروں نے یقین دلایا کہ گلگت بلتستان میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تمام قانون شکن عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں