spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ضلع نگر میں موسمِ بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز

ضلع نگر میں موسمِ بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز ضلعی ہیڈکوارٹر میں ایک پروقار تقریب کے ذریعے کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نگر اصغر خان احمد نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا اور شجرکاری کی اہمیت پر زور دیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں کمی، قدرتی حسن کے فروغ اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ انہوں نے سرکاری محکموں، تعلیمی اداروں، سماجی تنظیموں اور عوام الناس پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر اور ان کی دیکھ بھال کو یقینی بنا کر اس قومی فریضے میں بھرپور کردار ادا کریں۔

تقریب میں مختلف محکموں کے افسران، عملہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور عزم کا اظہار کیا کہ ضلع نگر کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔ موسمِ بہار کی یہ شجرکاری مہم ضلع بھر میں جاری رہے گی، جس کے تحت ہزاروں پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں