spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں سات ماہ کے دوران 1.34 ارب ڈالر کمی ریکارڈ

پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں پہلے 7 ماہ میں 7.11 فیصد یا 1.34 ارب ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دستاویز کےمطابق جولائی تا جنوری ملکی برآمدات 19.58 ارب ڈالر سے گر کر 18.19 ارب ڈالر رہ گئیں،  جنوری 2026 میں ملکی برآمدات 35 فیصد بڑھ کر 3 ارب ڈالر سے زائد رہیں،جنوری میں ٹیکسٹائل 3.14 فیصد، مینوفیکچرنگ آلات کی ایکسپورٹ میں 12.73 فیصد اضافہ ہوا۔

7 ماہ میں غذائی اجناس کی ایکسپورٹس میں 35 فیصد یا 1.62 کروڑ ڈالرکی کمی آئی،اس دوران فوڈ ایکسپورٹس 4.61 ارب ڈالر سےکم ہوکر 2.98 ارب ڈالر رہ گئیں، چاول،آئل سیڈز،سبزیاں، گڑ، مصالحے، تمباکو، کاٹن مصنوعات کی برآمدات میں کمی دیکھی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم، سرجیکل،طبی آلات،لیدر،کینوس شوز کی برآمدات میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی،قالین، غالیچے،دریاں،گلوز،گڑ سے بنی مصنوعات کی ایکسپورٹس بھی گر گئیں،کیمیکلز، ادویات، کٹلری،پلاسٹک میٹریل،ٹرانسپورٹ سامان بھی شامل ہے، جمز،جیولری، ہینڈی کرافٹس مصنوعات کی ایکسپورٹس بھی گر گئیں۔

دستاویزات کےمطابق ٹیکسٹائل برآمدات میں 1.25 فیصد یا 13 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کا معمولی اضافہ ہوا ،7 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 10.90 ارب ڈالر رہا،دیگر مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں 5.17 فیصد کمی آئی۔

رپورٹ کےمطابق مینوفیکچرنگ آلات کی برآمدات کا حجم 2.38 ارب ڈالررہا،آٹو پارٹس، سیمنٹ، انجینئرنگ گڈز، الیکٹرک فین کی برآمدات میں اضافہ ہوا،میڈ ان پاکستان فٹبال سمیت سپورٹس گڈزکی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،خام کپاس، سوتی دھاگے،ریڈی میڈ گارمنٹس،ٹینٹ کی ایکسپورٹ بڑھ گئی، گندم، مچھلی اور پھلوں کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا،،الیکٹرک مشینری، ربڑ ٹائرز، ٹیوب، فرنیچر ایکسپورٹس میں بھی اضافہ ہوا،لیدر گارمنٹس، جوتے اور کھاد کی برآمدات بھی بڑھ گئیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں