spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
25 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

900 چوہے کھا کر بلی حج کو چلی؟ صارفین کی تنقید پر سامعہ حجاب کا کرارا جواب

 

سامعہ حجاب ان دنوں مکہ مکرمہ میں موجود ہیں، جہاں وہ رمضان المبارک عبادت میں گزار رہی ہیں اور عمرہ بھی ادا کرچکی ہیں۔

ان کے عمرہ سے متعلق ویڈیوز شیئر کرنے پر بعض سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ وہ ماضی کی غلطیوں کے بعد معافی مانگنے کے لیے مکہ پہنچی ہیں۔ اس پر ردِعمل دیتے ہوئے سامعہ حجاب نے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک گناہگار دوسرے گناہگار کو کیسے جج کر سکتا ہے؟ میں اس وقت خانہ کعبہ کے سامنے بیٹھی ہوں، اللہ سے اپنے معاملات پر دعا اور رہنمائی مانگ رہی ہیں۔سوشل میڈیا انفلوئنسر نے کہا کہ مکہ میں گناہگار اور نیک دونوں حاضر ہوتے ہیں، اصل حال اللہ ہی بہتر جانتا ہے، اگر اللہ کسی کو اپنے گھر بلارہا ہے تو اس کے دل کی کیفیت بھی وہی جانتا ہے، اس لیے دوسروں پر فیصلے صادر کرنے سے گریز کیا جائے۔

 

ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ صارفین نے ان کی باتوں کی حمایت کرتے ہوئے دعا اور ہدایت کی تمنا کی جبکہ بعض ناقدین نے اپنی تنقید برقرار رکھی۔

 

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں