spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
7 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

اسلام آباد: گلگت بلتستان میں تعلیم و ماحولیاتی چیلنجز پر ACTED انٹرنیشنل سے مشاورت

اسلام آباد/ نگران صوبائی وزیرِ تعلیم و قانون گلگت بلتستان بہادر علی خان نے کنٹری ڈائریکٹر ACTED انٹرنیشنل سرفراز خان اور ان کی ٹیم کے ساتھ میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں گلگت بلتستان کی مجموعی تعلیمی صورتحال بالخصوص بچیوں کی تعلیم کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیرِ تعلیم نے صوبے میں جاری تعلیمی اصلاحات بنیادی سہولیات کی بہتری اور فیمیل ایجوکیشن کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا۔

میٹنگ میں موسمیاتی تبدیلی کے ماحولیات پر بڑھتے ہوئے اثرات پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ گلگت بلتستان میں گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے، غیر متوقع بارشوں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور پانی کے وسائل میں کمی جیسے مسائل ہیں۔

۔ ACTED ۔انٹرنیشنل کے وفد نے موسمی تبدیلی کے تناظر میں گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مل کر تعلیم اور ماحولیات کے شعبوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ نگران وزیرِ تعلیم نے ادارے کی دلچسپی اور تعاون کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ باہمی اشتراک سے صوبے میں مثبت اور دیرپا نتائج حاصل ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں