spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

اسلام آباد: گلگت بلتستان کو بھی 5G اسپیکٹرم نیلامی میں شامل کرنے پر اتفاق

:اسلام آباد
نگراں وزیر اطلاعات، نشریات و انفارمیشن ٹیکنالوجی گلگت بلتستان غلام عباس نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ملک میں آئندہ متوقع 5G اسپیکٹرم کی نیلامی اور اس عمل میں گلگت بلتستان کو شامل کرنے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگراں وزیر اطلاعات نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح گلگت بلتستان کو بھی تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنا ناگزیر ہے تاکہ عوام، طلبہ، کاروباری برادری اور آئی ٹی سے وابستہ نوجوان جدید ڈیجیٹل سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں تکنیکی جانچ اور جائزہ عمل کو مزید وقت درکار ہے، تاہم وفاقی حکومت اس امر کو یقینی بنائے گی کہ ملک کے دیگر حصوں میں عام نیلامی کے چند ماہ بعد گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بھی 5G اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل مکمل کیا جائے۔

انہوں نے آگاہ کیا کہ اس سلسلے میں گلگت بلتستان کونسل کو پہلے ہی اعتماد میں لیا جا چکا ہے اور باقاعدہ مشاورت جاری ہے۔ملاقات میں گلگت بلتستان میں درپیش ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے ان مسائل کے حل اور آئندہ اقدامات میں ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔نگراں وزیر اطلاعات غلام عباس نے اس پیش رفت کو گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ 5G سروسز کے آغاز سے خطے میں معاشی سرگرمیوں، آن لائن تعلیم، ای گورننس اور آئی ٹی انڈسٹری کو نمایاں فروغ حاصل ہوگا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں