spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
7 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستان میں ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی اور واٹس ایپ ہیکنگ کی وارداتیں بڑھ گئیں، ایک سال کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے بھی زائد شکایات موصول

اسلام آباد : پاکستان میں ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی اور واٹس ایپ ہیکنگ کی وارداتیں بڑھ گئیں۔ ایک سال کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے بھی زائد شکایات موصول ہوگئیں۔ این سی سی آئی اے نے ایک ہزار32 انکوائریاں کیں لیکن گرفتار صرف ایک ہی ملزم کیا جاسکا۔

سما ٹی وی کے مطابق این سی سی آئی اے کی جانب سے وزارت داخلہ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ایک سال کے دوران ایک لاکھ 57 ہزار 465 شکایات موصول ہوئیں۔ صرف واٹس ایپ ہیکنگ اور غلط استعمال کی دو ہزار 974 شکایات ملیں،جن پر ایک ہزار 32 انکوایاں کی گئیں، صرف ایک شخص گرفتار ہوسکا۔

دستاویز کے مطابق پاکستانیوں کے ڈیٹا کے غلط استعمال اور پبلک کرنے میں 35 ویب سائٹس ملوث ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ اس دھندے میں ملوث 52 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی نشاندہی بھی کی گئی،جعل سازوں کے پاس شہریوں کا ڈیٹا چرانے اور واٹس ایپ ہیکنگ کے نت نئے طریقے سامنے آئے،جعلی کالز یا میسجز کے ذریعے شہریوں کو واٹس ایپ شیئرنگ کوڈ بھیجا جاتا ہے۔

واٹس ایپ ہیکنگ کے لئے صارف کی ڈپلیکیٹ موبائل سم نکالنے کا طریقہ بھی عام ہو رہا ہے،نوکری یا انعام کا لالچ دے کر فون میں ریموٹ ایکسس سافٹ ویئر انسٹال کروایا جاتا ہے،جعل ساز واٹس ایپ ہیک کرنے کے بعد صارف سے رقم کا تقاضا کرتے ہیں،حساس ڈیٹا چرانے کے علاوہ صارف کے نام سے مالی فراڈ بھی کئے جاتے ہیں۔

 

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں