spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
7 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی ، 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی کی اور اس دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 18 اور 19 فروری کی درمیانی شب ضلع لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر مبنی آپریشن کیا۔آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا اور کارروائی کے دوران فورسز نے ہدف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

 

شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 4 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا اور ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔خوارج علاقے میں متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ علاقے میں کسی بھی ممکنہ خطرے کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

 

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں