spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
7 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پنجابی شادی میں 8 کروڑ روپے اڑائے گئے؟ وائرل ویڈیو نے ہلچل مچادی

بھارتی پنجاب میں ہونے والی ایک شادی میں ساڑھے 8 کروڑ روپے اڑائے گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع ٹارن تاراں میں ہونے والی شادی کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا جس سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ شادی کے دوران ساڑھے 8 کروڑ روپے اڑائے گئے۔

وائرل ویڈیو میں دلہا اور ان کے رشتہ داروں کی جانب سے دلہن پر نقد رقم کی بارش کی جارہی ہے۔

تقریب میں شامل مہمانوں میں بھارت میں مقیم خاندان کے افراد اور غیر ملکی (این آر آئی) دوست بھی شامل تھے جو ویلینٹائن ڈے پر شادی میں شریک ہونے کے لیے باہر سے آئے تھے۔

جس پر یہ دعویٰ کیا گیا ہے باہر سے آنے والے دوستوں نے دلہن پر ڈالر برسائے اور مجموعی طور پر یہ رقم 8 کروڑ سے زائد تھی۔

تاہم، خاندان والوں نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ شادی کے دوران اڑائی گئی اصل رقم صرف 4 سے 5 لاکھ روپے تھے جس میں ڈالر بھی شامل تھے۔

دلہے کے قریبی رشتہ داروں اور وہاں موجود ڈی جے نے کہا کہ یہ رقم بڑھا چڑھا کر بتائی گئی اور حقیقت میں یہ رقم 3 ساے 4 لاکھ روپے تھی جن میں زیادہ تر چھوٹے نوٹ تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ براہ کرم انٹرنیٹ پر دکھائی جانے والی ہر چیز پر یقین نہ کریں۔

 

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں