spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

رمضان المبارک کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ درجہ حرارت کہاں تک جا سکتا ہے اور بارشوں کی کیا صورت حال رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے ماہ مقدس میں موسم کی ممکنہ چال پیشگی بتا دی۔ روزہ داروں کو احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ صیام کے پہلے عشرے کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ دن کے درجہ حرارت میں روز بروز اضافہ ہوگا۔ یہ بھی پیشگوئی کی کہ فروری میں بارشوں کی کوئی خاص توقع نہیں۔

ڈی ڈی میٹ عرفان ورک کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں پاکستان میں کہیں بھی بارش والا سلسلہ متوقع نہیں کہ یکدم موسم بدل جائے، دن کے درجہ حرارت زیادہ رہیں گے۔ سندھ کے چند علاقوں میں گرمی کا زور جلد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ روزہ داروں کو دوپہر کے وقت باہر جانے سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں باران رحمت کی نوید بھی سنادی ۔ ملک کے شمالی علاقوں ، وسطی پنجاب اور پوٹھوہار میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں