spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
25 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

فائیوجی اسپیکٹرم کی نیلامی 10 مارچ کو کرانے کا اعلان

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی 10 مارچ کو کرانے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ لوگ انٹرنیٹ کی بہتری چاہتے ہیں، بہتر کنیکٹیویٹی کے بغیر ڈیجیٹل پاکستان کا خواب ادھورا ہے، فائیوجی آکشن کے بعد انٹرنیٹ کے مسائل حل ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں 40ہزار روپے میں بھی فائیو جی موبائل فون دستیاب ہیں، کمپنیاں قسطوں پر موبائل فون دینے کی سہولت شروع کررہی ہیں۔

ڈائریکٹرجنرل لائسنسنگ عامر شہزاد کا کہنا ہے کہ دنیا کے101ممالک فائیوجی سروس لانچ کرچکے ہیں، پاکستان میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی 10 مارچ کو ہوگی۔ حکومت نے نیلامی کے لیے 597 میگاہرٹس اسپیکٹرم مہیا کیا۔

عامر شہزاد نے کہا کہ کرونا کے بعد اسپیکٹرم کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا، ملک کے 97 فیصد موبائل ٹاور فور جی ہیں، دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کنیکویٹی متاثر ہوتی ہے، نیا اسپیکٹرم آنے سے کوالٹی آف سروس بہتر ہوگی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں