spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
25 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

صاحبزادہ فرحان نے سینچری بنا کر ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں شاندار اعزاز حاصل کر لیا

قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں شاندار اعزاز اپنے نام کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے بلے باز صاحبزادہ فرحان نے نمیبیا کیخلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 58 گیندوں پر 11 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے سینچری بنائی جس کے ساتھ ہی وہ موجودہ ورلڈکپ میں 205 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر بھی بن گئے ہیں ۔

اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان  ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں سینچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بیٹر ہیں اس سے قبل یہ کارنامہ احمد شہزاد نے 2014 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں انجام دیا تھا ۔

پاکستان نے نمیبیا کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دیاہے ۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں