spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گلگت بلتستان وزیر ماحولیاتی تبدیلی کی اسلام آباد میں اہم ملاقات، موسمیاتی چیلنجز اور پانی کے تحفظ پر اتفاق

اسلام آباد:
گلگت بلتستان کے وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و جنگلات حافظ شراف الدین نے اسلام آباد میں وزیراعظم کے ماحولیاتی امور کے کوآرڈینیٹر رومینا خورشید عالم سے ایک اہم اور تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کو درپیش موسمیاتی تبدیلی کے سنگین چیلنجز پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر نے خطے میں گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلاؤ، گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے کے خطرات (GLOF)، غیر متوازن بارشوں، سیلابی صورتحال اور زمینی کٹاؤ جیسے مسائل پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر واٹر شیڈ مینجمنٹ منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کرنے اور موجودہ منصوبوں کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا تاکہ پانی کے وسائل کا مؤثر تحفظ، زرعی زمینوں کا بچاؤ اور سیلابی نقصانات میں کمی ممکن بنائی جا سکے۔

ملاقات میں گلگت بلتستان میں ایک جدید ماونٹنگ اسکول کے قیام کی تجویز پر بھی غور کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا، محفوظ کوہ پیمائی کو فروغ دینا اور پائیدار سیاحت کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

مزید برآں، آئندہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں گلگت بلتستان کے مؤثر کردار اور نمائندگی کو یقینی بنانے، خطے کے موسمیاتی مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور موسمیاتی فنڈنگ کے حصول کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاق اور گلگت بلتستان کے درمیان ماحولیاتی شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ خطے کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ بنانے کے لیے مؤثر اور دیرپا اقدامات کیے جا سکیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں