ترکیہ میں پیش آنے والے ایک ناقابلِ یقین منظر نے فضائی دنیا کو حیران کر دیا، جب اطالوی اسٹنٹ پائلٹ ڈیریو کوسٹا نے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی مال بردار ٹرین پر طیارہ اتار کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جرات مندانہ کارنامہ ترکی میں انجام دیا گیا، جہاں ایک تیز رفتار کارگو ٹرین کے کنٹینر پر طیارے کو نہایت مہارت سے اتارا گیا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ کوسٹا نے چند ہی سیکنڈز بعد اسی چلتی ٹرین سے دوبارہ ٹیک آف بھی کر لیا۔
ویڈیو مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ انتہائی محدود جگہ صرف 27 میٹر کے لینڈنگ زون میں نہایت درستگی کے ساتھ اترا۔ ماہرین کے مطابق ذرا سی غلطی بھی جان لیوا ثابت ہو سکتی تھی۔


