spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
25 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے بغیر ڈرائیور ٹیکسی سروس متعارف کرادی

اوبر اور چینی ٹیک کمپنی وی رائڈ نے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے دارالحکومت ابو ظہبی کے وسطی علاقے میں پہلی کمرشل روبو ٹیکسی اسروس شروع کردی ہے۔

ابوظہبی کے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر کے تعاون سے شروع کی جانے والی یہ سروس اب شہر کے اہم مقامات پر دستیاب ہے، جو ابوظہبی کے تقریباً 70 فیصد مرکزی علاقوں کا احاطہ کرتی ہے۔

مقررہ علاقوں کے اندر سفر کرنے والے مسافر اوبر کمپورٹ یا اوبر ایکس ایپ کے ذریعے آٹو پائلٹ ٹییکسیاں منگواسکتے ہیں یا براہ راست خودکار کیٹیگری کے تحت اوبر ایپ پر بکنگ کر سکتے ہیں۔ فی الحال ہر گاڑی میں ایک حفاظتی آپریٹر موجود ہے جسے مرحلہ وار مکمل طور پر بغیر ڈرائیور کے آپریشنز میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

 

فروری 2026 میں طے پانے والے تعاون کے روڈ میپ کے مطابق، دونوں کمپنیاں 2027 کے اوائل تک مشرقی وسطیٰ میں اپنے روبو ٹیکسی بیڑے کو کم از کم 12000 گاڑیوں تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ابوطہبی کے علاوہ ان آپریشنز کا دائرہ کار دبئی اور ریاض جیسے بڑے شہروں تک پھیلایا جائے گا۔

2017 میں قائم ہونے والی وی رائڈ ایک چینی ٹیک فرم ہے جو خود کا ڈرائیونگ کی تحقیق کے لیے وقف ہے اور یہ روبوٹیکسیوں، روبو بسوں اور ڈرائیور کی معاونت کے جدید حل فراہم کرتی ہے۔

یہ کمپنی 11 ممالک کے 40 سے زائد شہروں میں خود کا ڈرائیونگ کی تحقیق، جانچ اور آپریشنز کر چکی ہے۔

 

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں