spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

بجلی کے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد کرنے کی منظوری

نیپرا نے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کرنے کی مںظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 300 یونٹ تک کے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد کرنے، ٹیرف اور فکسڈ چارجز میں ردوبدل سے متعلق حکومتی درخواست پر نیپرا کی سماعت مکمل ہوگئی، نیپرا نے پاور ڈویژن کی درخواست منظور کرتے ہوئے ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کردیے۔

قبل ازیں صرف 300 سے زائد یونٹ والے نان پروٹیکٹڈ صارفین یہ فکسڈ چارجز عائد تھے مگر اب 300 یونٹ والے پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ دونوں پر فکسڈ چارجز عائد کردیے گئے ہیں۔

 

ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین پر 200 روپے اور ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر 300 روپے فکسڈ چارجز لگے ہیں۔ 100 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 275 روپے جبکہ ماہانہ 200 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 300 روپے فکسڈ چارجز لگائے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں