spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

چپورسن ویلی میں زلزلہ نقصانات کی تصدیق کے لیے جی آئی ایس کمیٹی قائم

چپورسن ویلی میں زلزلہ نقصانات کی تصدیق کے لیے جی آئی ایس کمیٹی قائم

گلگت: حکومت گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈی ایم اے نے چپورسن ویلی میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی تصدیق کے لیے جی آئی ایس کمیٹی تشکیل دے دی۔ اس حوالے سے باقاعدہ آفس آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جی آئی ایس ناصر الدین کریں گے، جبکہ فوکس ہیومینیٹیرین اسسٹنس کا نمائندہ اور مقامی کمیونٹی کا نمائندہ بطور اراکین شامل ہوں گے۔

کمیٹی چپورسن ویلی میں ریکارڈ کیے گئے زلزلہ نقصانات کا جائزہ لے گی اور ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ڈی ڈی ایم اے ہنزہ کی جانب سے جمع کروائے گئے اعداد و شمار کی تصدیق کرے گی۔

کمیونٹی کے حقیقی تحفظات کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ کمیٹی اپنی تفصیلی رپورٹ 16 فروری 2026 تک ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈی ایم اے کے دفتر، مناور، میں جمع کرائے گی۔

فیلڈ تصدیق کے دوران اسسٹنٹ کمشنر گوجال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جی بی ڈی ایم اے ہنزہ/نگر ٹیم کی معاونت کریں گے۔

یہ آفس آرڈر ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈی ایم اے کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں