spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
25 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ملتان سلطانز کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں خرید کر نام تبدیل کر کے راولپنڈی رکھ دیا

لاہور: ملتان سلطانز کی فرنچائز کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں خرید لیا ہے، جس کے بعد ٹیم کا نام تبدیل کر کے راولپنڈی رکھ دیا گیا ہے۔

فرنچائز کی نیلامی لاہور میں منعقد ہوئی، جہاں مجموعی طور پر پانچ بڈرز نے حصہ لیا۔ ملتان کی ٹیم کے لیے بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی، تاہم بولی کے اختتام پر یہ پی ایس ایل کی اب تک کی سب سے مہنگی فرنچائز بن کر سامنے آئی۔

ولی ٹیک کی انتظامیہ نے نیلامی کے فوراً بعد اعلان کیا کہ ٹیم آئندہ سیزنز میں راولپنڈی کے نام سے کھیلے گی۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق مقررہ وقت میں مجموعی طور پر 6 پروپوزلز موصول ہوئے، جن کی شفاف اور تفصیلی جانچ کے بعد 5 بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دے کر نیلامی میں شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے 10 سالہ ملکیتی معاہدے کی تجدید سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد پی سی بی نے فرنچائز کی نئی نیلامی کا فیصلہ کیا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں