spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

لبنان میں عمارتیں گرنے سے 9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

شمالی لبنان کے شہر طرابلس میں دو جڑی ہوئی رہائشی عمارتیں گرنے سے کم از کم 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

لبنانی سول ڈیفنس حکام کے مطابق عمارت دو بلاکس پر مشتمل تھی جن میں 12 اپارٹمنٹس تھے اور حادثے کے وقت تقریباً 22 افراد اندر موجود تھے۔

ریسکیو ٹیموں نے چند افراد کو زندہ نکال کر اسپتال منتقل کیا جبکہ مزید افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

میئر طرابلس نے شہر کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خستہ حال عمارتیں برسوں کی غفلت کا نتیجہ ہیں اور ہزاروں شہری خطرے میں ہیں۔

لبنانی صدر جوزف عون نے امدادی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی جبکہ وزیراعظم نواف سلام نے متاثرین کے لیے رہائش کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

وزیرِ انصاف عادل نصار نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی طرابلس میں ایک عمارت گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جبکہ شہر میں بڑی تعداد میں خستہ اور غیر محفوظ عمارتیں موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں