پاکستان کے نامور نوجوان کوہ پیما شاہ دولت شمشالی خیبر گوجال میں آئس کلائمبنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق شاہ دولت پھسل کر گہری کھائی میں گر گئے اور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ شاہ دولت نے کم عمری میں کے ٹو، نانگا پربت اور گاشر برم ٹو سمیت متعدد آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹیاں سر کیں، جن میں کئی بغیر مصنوعی آکسیجن تھیں۔
وہ Summit Experts Adventure Tours کے بانی تھے اور ایڈونچر ٹورازم کے فروغ میں سرگرم کردار ادا کر رہے تھے۔ مرحوم کا تعلق شمشال ہنزہ سے تھا اور ان کی تدفین آج آبائی گاؤں میں کی جائے گی۔


