spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

نیشنل انڈر 15 کپ 2025–26 کا آغاز کل سے ہو گا

پاکستان کرکٹ کے ابھرتے ہوئے ستاروں کو سامنے لانے کے لیے نیشنل انڈر 15 کپ 2025–26 کا آغاز 4 فروری سے چار مختلف شہروں میں کیا جا رہا ہے۔

ٹورنامنٹ میں ملک کے 16 ریجنز کی 18 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 270 انڈر 15 کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ ایونٹ کے دوران 49 میچز کھیلے جائیں گے۔

18 ٹیموں کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے کے میچز سیالکوٹ کے تین گراؤنڈز پر ہوں گے۔

گروپ بی کے مقابلے پشاور اور چارسدہ میں کھیلے جائیں گے۔

گروپ سی کے میچز فیصل آباد کے تین گراؤنڈز پر شیڈول کیے گئے ہیں۔

ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 10 لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ کو 5 لاکھ روپے کیش انعام دیا جائے گا۔

شائقینِ کرکٹ کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ سی ایس ایس گراؤنڈ سیالکوٹ، شمع گراؤنڈ پشاور اور سعید اجمل اکیڈمی پشاور میں کھیلے جانے والے میچز ٹیپ میڈ پر لائیو اسٹریم کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں