spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کا شب برأت کے موقع پر خصوصی پیغام

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کا شب برأت کے موقع پر خصوصی پیغام!!

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے شب برأت کے موقع پر میڈیا کو جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ

شب برأت اللہ کی طرف سے رحمت، مغفرت اور بخشش والی عظیم رات ہے جس میں عبادت، توبہ اور استغفار کی خصوصی فضلیت ہے۔

یہ رات ہمیں اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اور اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنے کے علاوہ اسلامی شعار کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع دیتی ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ اس بابرکت رات میں ہمیں ملک و قوم، گلگت بلتستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگنی چاہئے۔

شب برأت ہمیں دوسروں کے حقوق ادا کرنے،معاشرتی ہم آہنگی قائم رکھنے اور مستحق افراد کا خیال رکھنے کا درس دیتی ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مقدس رات کے طفیل ہماری عبادات قبول فرمائے، ہمیں امن،سلامتی اور خوشحال مستقبل عطاء کرے اور گلگت بلتستان و پاکستان کو ہر قسم کے آفات اور مشکلات سے محفوظ رکھے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں