spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات

لیبیا کی عرب مسلح افواج کے کمانڈر اِن چیف فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر نے حکومتِ لیبیا کے وزیر اعظم، عزت مآب ڈاکٹر اسامہ سعد حماد کے ہمراہ آج جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورس سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا، جس میں بالخصوص متعلقہ خطوں کی سیکیورٹی صورتحال اور پیشہ ورانہ تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی۔ گفتگو میں پاک–لیبیا مسلح افواج کے مابین مسلسل روابط اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے لیبیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے لیبیا میں امن، استحکام اور ادارہ جاتی ترقی کے لیے پاکستان کی حمایت پر بھی زور دیا۔

ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوئی، جو پاکستان اور لیبیا کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے۔

اس سے قبل نور خان ایئربیس پر آمد کے موقع پر فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر کا استقبال فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کیا۔ معزز مہمان نے جی ایچ کیو میں یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھائی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں