spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

جمعرات کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد : یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو ملک میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

اس سلسلے میں کابینہ ڈویژن نے 5 فروری کوعام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اس دن صبح 10 بجے ملک بھر میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

کابینہ ڈویژن نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس دن صبح 10 بجے ملک بھر میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو اپنے آئین کے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو اس کی خصوصی حیثیت سے محروم کردیا تھا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کو تقسیم کرتے ہوئے اسے دو وفاقی اکائیوں میں تبدیل کردیا تھا جس کا اطلاق گزشتہ سال 31 اکتوبر سے ہوگیا تھا، ساتھ ہی بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے مکمل لاک ڈاؤن کردیا تھا جو 5 اگست سے اب تک جاری ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو مواصلاتی نظام کی بندش کا بھی سامنا ہے جس کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوگیا ہے اور شہری اپنے اہل خانہ سے رابطہ قائم کرنے سے محروم ہوگئے ہیں، تاہم گزشتہ ماہ خطے میں محدود موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروس کو عارضی طور پر بحال کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود عوام کو مشکلات ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں