spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

صحت مند بننے کیلئے امریکی شہری کا انوکھا اقدام

صحت ہی زندگی ہے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے لوگ کئی طرح کے جتن کرتے ہیں ایسا ہی ایک انوکھا اقدام امریکی شہری نے اٹھایا ہے۔

امریکی ریاست یوٹاہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے صحت مند رکھنے کے لیے خود کو ایک سال کے لیے اپنے کمرے میں بند کر لیا۔

49 سالہ اسکپ بوئس نامی اس شخص نے فیصلہ کیا وہ اپنی زندگی کے انداز کو بہتر بنانے کے لیے پورا سال بیڈروم تک ہی محدود رہے گا اور بیرونی دنیا سے ہر قسم کا تعلق ختم کر دے گا۔

اسکپ بوئس جو تعمیراتی کاروبار کا سابق مالک ہے، 10 فروری کو اپنی بیوی اور بیٹی کو الوداع کہہ کر اپنے بیڈروم میں داخل ہوا اور دروازہ بند کرکے اپنے ایک سالہ تنہائی کے منصوبے کا آغاز کر دیا۔ وہ پورے 365 دن اسی کمرے میں رہنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس پورے تجربے کو یوٹیوب پر براہِ راست نشر کریگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ کمرے سے باہر نہیں نکلتے اور لائیو اسٹریم 24 گھنٹے، ساتوں دن جاری رہتی ہے۔ وہ باہر کی تفریح یا غیر منصوبہ بند میل جول کو اندر نہیں لاتے، جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ ناظرین کے سامنے ہوتا ہے۔ وہ اسی کمرے میں رہتے ہیں، سوتے ہیں، ورزش کرتے ہیں، پڑھتے ہیں، لکھتے ہیں اور اپنا تمام وقت یہیں گزارتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ چونکا والا معاملہ نہیں، وہ ایک کنٹرول قسم کا ماحول بنانا چاہتے ہیں، تاکہ مسلسل محرکات سے دور رہ سکے۔ نظم و ضبط دوبارہ قائم کر سکیں اور صحت، توجہ اور جواب دہی پر مبنی عادات کو پھر سے اپنا سکیں۔ یہی وجہ ہے انہیں اپنی بری عادتیں چھوڑنے میں دشواری پیش نہیں آئی، جیسے مثلاً سافٹ ڈرنک پینے کی عادت چھوڑنا یہ سب اچھا محسوس ہو رہا ہے۔

اسکپ بوئس کا دعویٰ تھا کہ تنہائی میں لگ بھگ تین ہفتے گزارنے کے بعد زندگی میں مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ زیادہ ورزش کر رہا ہوں، کھانے پینے کا طریقہ صحت مند ہو گیا ہے اور ذہنی صحت میں کافی بہتری آئی ہے۔

تاہم ان کی اس منصوبہ کو ہر کوئی مثبت نتائج کا حامل نہیں سمجھتا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے گئے۔

ایک ایکس یوزر نے کہا یہ انتہائی غیر صحت مند ہے، اس نے مزید کہا آپ کو دھوپ اور باقاعدہ ورزش کی ضرورت ہے۔ آپ کو سماجی میل جول اور تازہ ہوا بھی چاہیے اور کیا اس کمرے میں شاور ہے؟ یہ صحت کے لیے بہتر نہیں ہے۔

 

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں