spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کا آسٹریلیا کو 199 رنز کا ہدف

لاہور: پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے 199 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان ہر 198 رنز اسکور کیے، کپتان سلمان علی آغا جارحانہ 76 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

عثمان خان نے بھی بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری کی بدولت 53 رنز اسکور کیے۔

علاوہ ازیں صائم ایوب 23، صاحبزادہ فرحان 5 اور بابر اعظم 2 رنز بناکر پویلین لوٹے جب کہ شاداب خان نے 28 اور محمد نواز نے 9 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے، کوشش ہوگی آسٹریلیا کو اچھا ہدف دیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم میں آج 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فخرزمان، شاہین آفریدی اور سلمان مرزا کی جگہ فہیم اشرف، نسیم شاہ اورعثمان طارق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں