spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

لائبہ خان کا نکاح فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر چھا گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان کے نکاح کے فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

اداکارہ لائبہ خان اپنی شادی کی تقریبات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر سرخیوں میں ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنے نکاح اور دعائے خیر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ نے اپنے شوہر جواد کے ساتھ نکاح کے فوٹو شوٹ کی ویڈیوز بھی جاری کیں، جن میں وہ بھاری کڑھائی والے انارکلی لباس میں خوبصورت لگ رہی تھیں، لباس میں سونے کے تلّے اور شیشہ کا کام کیا گیا تھا، جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا تھا۔

مداحوں کی جانب سے لائبہ خان اور ان کے شوہر کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے نکاح کے فوٹو شوٹ کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

:تصاویر دیکھیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں