spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

14 سال بعد پاکستان بنگلادیش کے درمیان فضائی رابطے بحال

کراچی: پاکستان بنگلادیش تعلقات میں نئی تاریخ رقم، 14 سال بعد پاکستان بنگلادیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطے آج سے بحال ہو جائینگے۔

ذرائع کے مطابق 14 سال بعد بنگلا دیش کی بیمان ایئرلائن کی پہلی پرواز آج ڈھاکہ سے کراچی ایرپورٹ لینڈ کرے گی، جبکہ اس حوالے سے ایئرپورٹ اتھارٹی اور سول ایوی ایشن کو شیڈول موصول ہوگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رات 8 بجے بیمان بنگلادیش ائرلائن ڈھاکہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی اور تین گھنٹے کے فضائی سفر طے کرکے بیمان ایئر کی پرواز BG341 رات 11 بجے کراچی ایئرپورٹ لینڈ کرے گی، کراچی ایئر پورٹ پر بیمان ایئرلائن کی پہلی پرواز آمد پر خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

بنگلادیش اور پاکستان کے فضائی راستے بحالی دونوں ملکوں کے لیے اہم ہیں۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیمان ایئرلائن کو پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کی اجازت دی تھی، تاہم ہفتہ وار دو پروازیں کراچی ڈھاکہ کے درمیان بیمان ائرلائن چلائے گی۔

 

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں