spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے 3 وکٹوں پر 100 رنز مکمل کرلیے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے، جہاں پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز مکمل کرلیے ہیں۔

پاکستان کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب قومی ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے زیویئر بارٹلیٹ کی گیند پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

پاکستان کو دوسرا نقصان صائم ایوب کی صورت میں بھگتنا پڑا ہے، جو 22 گیندوں پر 40 رنز کی تینز اننگ کھیل کر زمپا کا شکار بنے، زمپا کی گیند پر ان کا کیچ ایڈورڈ نے تھاما۔

پاکستان کی تیسری 68 رنز پر گری جب قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا 27 گیندوں پر 39 رنز بنا کر زمپا کا شکار بنے، ان کا کیچ بارٹ لیٹ نے تھاما۔

اس وقت فخر زمان اور بابراعظم کریز پر موجود ہیں، جبکہ 11 اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی کا ٹاس پاکستان نے جیت لیا ہے، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے، جس کا پہلا میچ اس وقت لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں پاکستان ننے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان

اسٹیڈیم میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ شائقین میں میچ کو لے کر خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں