دوسرا ایف سی این اے انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ 2026
پاک فوج اور FCNA کے زیرِ اہتمام سیکنڈ ایف سی این اے انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ 2026 کا انعقاد یکم فروری سے 14 فروری 2026 تک کیا جا رہا ہے، جس میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 ٹیمیں حصہ لیں گی، اور یہ ایونٹ نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کا ایک اہم موقع ہوگا۔
یہ مقابلے لالک جان اسٹیڈیم، زیرو پوائنٹ اسٹیڈیم، اے پی ایس حیات شہید گراؤنڈ اور جی بی اسکاؤٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے، جہاں شائقین کو اعلیٰ معیار کے دلچسپ اور سنسنی خیز میچز دیکھنے کا موقع ملے گا۔
چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب یکم فروری 2026 کو لالک جان اسٹیڈیم جوتیال میں منعقد ہوگی، جس کے بعد مختلف اضلاع کی ٹیمیں میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی، اور یہ سلسلہ مسلسل چودہ فروری جاری رہے گا۔
تمام شائقین فٹبال اور عوام کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ افتتاحی تقریب اور تمام میچز دیکھنے کے لیے مقررہ اسٹیڈیمز میں تشریف لائیں، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں اور گلگت بلتستان میں کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔


