spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
1 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گلگت: نگران وزیر اعلیٰ یار محمد سے پریس کلب وفد کی ملاقات — صحافت کے کردار اور مسائل پر گفتگو، حکومت نے تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

گلگت۔

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد سے گلگت پریس کلب اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداروں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک مقدس اور اہم پیشہ ہے جو معاشرے میں شعور اور عوامی مسائل اجاگر کرنے سمیت جمہوری اقدار کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

صحافیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ حقائق پر مبنی، غیر جانبدار اور ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دیں۔گلگت پریس کلب اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداروں نے نگران وزیر اعلیٰ کو صحافیوں کو درپیش مشکلات اور مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت صحافیوں کو درپیش مسائل اور جائز مطالبات کو حل کرنے پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں