spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
25 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

نتائج جماعت ہشتم 2025: ضلع گلگت کی طالبات نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کرلیں

سالانہ امتحانات 2025 جماعت ہشتم کے نتائج کا اعلان

گلگت
بورڈ آف ایلیمنٹری ایگزامینیشن گلگت بلتستان کے تحت سالانہ امتحانات 2025 برائے جماعت ہشتم کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں، جن میں ضلع گلگت کی طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشنیں حاصل
کیں۔

نتائج کے مطابق گرلز ہائی اسکول علی آباد کی طالبہ سمینہ بتول دختر محمد عبداللہ نے 800 میں سے 779 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

جبکہ گرلز ہائی اسکول مہدی آباد کی طالبہ نورین فاطمہ دختر محمد حسین نے 772 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح گرلز ہائی اسکول جوٹیال کی طالبہ نایاب دختر نیت شاہ نے 757 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تینوں طالبات کی اس شاندار کامیابی پر اساتذہ، والدین، اسکول انتظامیہ اور اہلِ علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ کامیابیاں طالبات کی محنت، لگن اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی کا نتیجہ ہیں۔

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ ہونہار طالبات مستقبل میں بھی تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر کے اپنے اداروں اور گلگت بلتستان کا نام روشن کریں گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں