spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
2 May, 2026
معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مفکرِ پاکستان کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مزارِ اقبال پر طلباء و طالبات نے حاضری دی اور پھولوں کی چادھڑ چڑھا کر عقیدت و محبت کا اظہار کیا جبکہ راحت فتح علی خان نے ’’لب پہ آتی ہے دعا‘‘ سمیت کلامِ اقبال پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ Discover more Music Industry News Comedy Show Tickets Weather Alert Service گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباء نے کلامِ اقبال پیش کر کے محفل کو گرما دیا میمونہ ساجد نے’’ہر لحظہ ہے مومن کی نئی آن نئی شان‘‘پیش کر کے داد سمیٹی۔ تقریب میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور ماہرین تعلیم جس میں وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرنسپل کنیرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ارم، پرو ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر اعجاز اللہ چیمہ، ڈین پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر بسیرا امبرین، ڈین لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ریحانہ، ڈین گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر شہزاد حسین اور وائس چانسلر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نظام ، پروفیسر ڈاکٹر ندیم جعفر شامل ہیں نے خصوصی شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے علامہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی اور دو قومی نظریے کو اجاگر کرتے ہوئے معرکۂ حق کی کامیابی کو اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر قرار دیا۔ شرکاء نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا تقریب میں قومی یکجہتی، نظریۂ پاکستان اور حب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا اور مقررین نے فکرِ اقبال کو نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

نگران وزیر وزیر خزانہ گلگت بلتستان کا پاکستان ہائی کمیشن لندن کا دورہ؛ سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر

نگران وزیر وزیر خزانہ گلگت بلتستان کا پاکستان ہائی کمیشن لندن کا دورہ؛ سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر

نگران وزیرِ خزانہ گلگت بلتستان، ابرار اسماعیل نے اپنے نجی دورۂ برطانیہ کے دوران پاکستان ہائی کمیشن لندن کا دورہ کیا۔ ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری اعجاز نے وزیرِ خزانہ کا پرتپاک استقبال کیا اور برطانیہ میں پاکستان مشن کے امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیرِ خزانہ نے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا اور پاکستان ہائی کمیشن سے درخواست کی کہ وہ برطانیہ میں ممکنہ سرمایہ کاروں کے سامنے گلگت بلتستان کی قدرتی خوبصورتی اور وسیع معاشی وسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرے۔

نگران وزیرِ خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ گلگت بلتستان میں کان کنی و معدنیات، سیاحت اور دیگر شعبوں میں بے پناہ سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، جن سے استفادہ کرتے ہوئے خطے کی معاشی ترقی کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔

فرسٹ سیکرٹری اعجاز نے اس دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے گلگت بلتستان میں ممکنہ سرمایہ کاری کی سہولت کاری اور حوصلہ افزائی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، بالخصوص مندرجہ ذیل شعبوں میں:زراعت (پھل)کان کنی اور معدنیات قیمتی پتھر (جیم اسٹونز) سیاحت کے شعبوں میں ممکنہ سرمایہ کاری کے مواقع کی اہمیت پر زور دیا۔

آخر میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ نگران وزیرِ خزانہ کا یہ دورہ مستقبل میں مثبت نتائج اور باہمی تعاون کے نئے مواقع کا باعث بنے گا اور اس کے خوشگوار ثمرات جلد سامنے آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں