نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس(ر) یار محمد نے گلگت بلتستان میں جاری برف باری اور بارشوں کی وجہ سے دور دراز علاقوں میں عوام کو درپیش مشکلات میں کمی لانے کیلئے گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ، محکمہ مواصلات و تعمیرات کو شاہراہوں سے برف ہٹانے اور ممکنہ نقصانات سے بچاؤ کیلئے بروقت اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ نے دور دراز علاقوں کے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ برف باری کی وجہ سے ٹریفک حادثات کا خدشہ موجود رہتا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
نگران وزیر اعلیٰ نے تمام متعلقہ اداروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ عوام کو بارشوں اور برف باری کی وجہ سے درپیش مشکلات کم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔


