یاسین: سلطان آباد آئس ہاکی چیمپیئن شپ میں خواتین ٹیم کی شاندار کامیابی
ورسگووم ٹائیٹنز گرلز آئس ہاکی ٹیم نے سلطان آباد آئس ہاکی چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
ٹیم کی محنت، یکجہتی اور لگن نے انہیں یہ کامیابی دلوائی، جس پر مقامی کمیونٹی نے انہیں دلی مبارکباد دی۔
کھیل کے ماہرین اور شائقین کا کہنا ہے کہ یہ ٹیم مستقبل میں مزید اعزازات جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


