spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
1 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

یشما گل کا دوستوں کے ہمراہ ڈانس ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ یشما گل کی ایک بار پھر دوستوں کے ہمراہ ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، جس پر صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔

یشما گل اپنی قریبی دوست گلالئی اور علی کی میوزیکل نائٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے زرمینے، اداکارہ زویا ناصر اور دیگر دوستوں کے ساتھ پرفارم کیا۔

 اس موقع پر اداکارہ نے گہرے سبز رنگ کا بھاری کام والا لہنگا زیب تن کیا اور بال آدھے کھلے ہوئے تھے۔

یشما گل اور زرمینے نے مقبول پاکستانی گانے “گال سن” پر ڈانس کیا جبکہ یشما گل نے گرو رندھاوا کے گانے “سیرا” پر بھی اپنی پرفارمنس پیش کی۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیوز پر مختلف تبصرے کیے۔ کچھ مداحوں نے یشما گل کی انرجی اور دوستانہ ماحول کو سراہا جبکہ متعدد صارفین نے ان کے ڈانس پر تنقید بھی کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ انہیں نہ ڈانس آتا ہے اور نہ شرم، جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ پتا کرو یہ مخلوق کس چڑیا گھر سے بھاگی ہے۔

تاہم، کئی مداحوں نے اداکارہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ پرفارمنس محض تفریح کے لیے تھی اور اسے ہلکے پھلکے انداز میں دیکھا جانا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں