spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
2 May, 2026
معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مفکرِ پاکستان کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مزارِ اقبال پر طلباء و طالبات نے حاضری دی اور پھولوں کی چادھڑ چڑھا کر عقیدت و محبت کا اظہار کیا جبکہ راحت فتح علی خان نے ’’لب پہ آتی ہے دعا‘‘ سمیت کلامِ اقبال پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ Discover more Music Industry News Comedy Show Tickets Weather Alert Service گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباء نے کلامِ اقبال پیش کر کے محفل کو گرما دیا میمونہ ساجد نے’’ہر لحظہ ہے مومن کی نئی آن نئی شان‘‘پیش کر کے داد سمیٹی۔ تقریب میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور ماہرین تعلیم جس میں وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرنسپل کنیرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ارم، پرو ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر اعجاز اللہ چیمہ، ڈین پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر بسیرا امبرین، ڈین لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ریحانہ، ڈین گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر شہزاد حسین اور وائس چانسلر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نظام ، پروفیسر ڈاکٹر ندیم جعفر شامل ہیں نے خصوصی شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے علامہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی اور دو قومی نظریے کو اجاگر کرتے ہوئے معرکۂ حق کی کامیابی کو اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر قرار دیا۔ شرکاء نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا تقریب میں قومی یکجہتی، نظریۂ پاکستان اور حب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا اور مقررین نے فکرِ اقبال کو نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

 شدید برفباری اور بارش کے باعث تین منزلہ مکان منہدم

 شدید برفباری اور بارش کے باعث تین منزلہ مکان منہدم

:تانگیر
تانگیر تحصیل کے گاؤں لُرک میں شدید برفباری اور موسلا دھار بارش کے باعث ایک تین منزلہ رہائشی مکان اچانک
منہدم ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس اسٹیشن تانگیر کی جانب سے واقعے کی اطلاع ملتے ہی طبی امداد اور ایمبولینس فوری طور پر روانہ کی گئی۔ ایک میڈیکل آفیسر، تین جے ایم ٹیز اور ایک او ٹی اے پر مشتمل میڈیکل ٹیم، تمام ضروری جان بچانے والی ادویات اور ایمبولینس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچی۔

جائے حادثہ پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری تھا، جس میں میڈیکل ٹیم نے بھی عملی طور پر حصہ لیا۔ تقریباً ایک گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد منہدم مکان کے ملبے تلے دبے چار افراد کی لاشیں اور دو زخمی بچوں کو نکال لیا گیا۔

جاں بحق افراد میں شامل ہیں:
1۔ کلیم اللہ ولد فضل رحیم، عمر 14 سال
2۔ نظام اللہ ولد فضل رحیم، عمر 10 سال
3۔ حسینہ دختر فضل رحیم، عمر 6 سال
4۔ فضل رحیم کی اہلیہ، عمر تقریباً 42 سال

زخمی افراد میں شامل ہیں:
1۔ عرفان ولد ضیاء اللہ، عمر 15 سال
2۔ مدینہ دختر ضیاء اللہ، عمر 12 سال

زخمی بچوں کو جائے وقوعہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد انہیں مزید علاج اور طبی
معائنے کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال تانگیر منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں زخمی بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے، جبکہ مقامی افراد نے شدید برفباری اور بارش کے دوران خستہ حال
عمارتوں کے باعث پیش آنے والے ایسے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ اداروں سے حفاظتی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں