چپورسن: پاک فوج کی جانب سے زلزلہ متاثرین کے لیے عارضی رہائش کا بندوبست
چپورسن کے متاثرہ عوام کے لیے پاک فوج نے عارضی رہائش کے طور پر شیلٹرز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ صورتحال کے پیشِ نظر متاثرہ خاندانوں کو محفوظ اور فوری رہائش کی سہولت دینے کے لیے شیلٹرز کی فراہمی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے، تاکہ سخت موسمی حالات میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


