spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
7 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

شدید برف باری کے بعد حکومت جی بی کی درخواست پر کوہستان انتظامیہ کا ریسکیو آپریشن ، پھنسے مسافروں کو خوراک، علاج اور رہائش فراہم

حکومت گلگت بلتستان کی درخواست پہ برف باری اور شدید بارشوں کے نتیجے میں پھنس جانے والے مسافروں کے لئے کوہستان انتظامیہ کا فوری ریسکیو آپریشن

تفصیلات کے مطابق حکومت گلگت بلتستان کا شاہراہ قراقرم کوہستان میں برف باری کے دوران پھنس جانے والے مسافروں کی محفوظ مقامات تک پہچانے کیلئے خیبر پختون خواہ حکومت سے رابطہ کے بعد دوپہر کے بعد سے ہنگامی ریسکیو آپریشن کیا کیا۔ دریں اثنا حالیہ برف باری اور بارشوں کے نتیجے میں ضلع کوہستان کے مقام پہ۔شاہراہ قراقرم کا لینڈ سلائڈ کے باعث بندش کے بعد گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مسافروں کو رہائش، علاج معالجہ کی سہولت، خوراک اور محفوظ مقامات تک پہنچایا دیا گیا۔

حکومت گلگت بلتستان کا فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور ہزارہ ڈویژن کی انتظامیہ سے بھی رابطہ جاری رہا اور کئی مقامات پہ روڈ کھول کر پھنسے ہوئے مسافروں کو محفوظ مقامات تک پہنچا دیا گیا۔ کوہستان انتظامیہ نے حکومت گلگت بلتستان کے فوری رابطہ کے نتیجے میں پھنس جانے والے مسافروں کو۔خوراک سمیت علاج کی سہولیات بھی فراہم کرتے ہوئے انہیں رہائش بھی دی گئی۔

دوسری جانب ان کے رابطے کے نتیجے میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن نے روڈ کھولنے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں تاکہ شاہراہ قراقرم کو مکمل طور پہ کھول دیا جائے۔ مختلف مقامات میں پھنس جانے والے مسافروں نے مقامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ناگہانی آفات کو تو نہیں روکا جا سکتا مگر اس برف باری کے بعد پیدا ہونے والے مشکلات کے دوران جس انداز میں پھنس جانے والے مسافروں کا خیال رکھا گیا اس کے لئے وہ حکومت گلگت بلتستان کے شکر گزار ہیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں