spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
2 May, 2026
معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مفکرِ پاکستان کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مزارِ اقبال پر طلباء و طالبات نے حاضری دی اور پھولوں کی چادھڑ چڑھا کر عقیدت و محبت کا اظہار کیا جبکہ راحت فتح علی خان نے ’’لب پہ آتی ہے دعا‘‘ سمیت کلامِ اقبال پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ Discover more Music Industry News Comedy Show Tickets Weather Alert Service گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباء نے کلامِ اقبال پیش کر کے محفل کو گرما دیا میمونہ ساجد نے’’ہر لحظہ ہے مومن کی نئی آن نئی شان‘‘پیش کر کے داد سمیٹی۔ تقریب میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور ماہرین تعلیم جس میں وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرنسپل کنیرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ارم، پرو ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر اعجاز اللہ چیمہ، ڈین پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر بسیرا امبرین، ڈین لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ریحانہ، ڈین گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر شہزاد حسین اور وائس چانسلر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نظام ، پروفیسر ڈاکٹر ندیم جعفر شامل ہیں نے خصوصی شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے علامہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی اور دو قومی نظریے کو اجاگر کرتے ہوئے معرکۂ حق کی کامیابی کو اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر قرار دیا۔ شرکاء نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا تقریب میں قومی یکجہتی، نظریۂ پاکستان اور حب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا اور مقررین نے فکرِ اقبال کو نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گلگت بلتستان میں 23 تا 26 جنوری شدید برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی , PEOC کا الرٹ جاری

گلگت :صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (PEOC) گلگت بلتستان نے محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے پیشِ نظر خطے میں شدید بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری کرتے ہوئے سیاحوں اور مقامی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق 23 جنوری سے 26 جنوری 2026 تک گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع بشمول دیامر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر، کھرمنگ اور نگر میں وسیع پیمانے پر بارش اور وقفے وقفے سے شدید برفباری کا امکان ہے۔

صوبائی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ شدید موسمی صورتحال کے باعث درج ذیل خطرات پیدا ہو سکتے ہیں نشیبی علاقوں اور وادیوں میں برفانی تودے گرنے کا شدید خطرہ۔ پہاڑی راستوں اور حساس مقامات پر مٹی کے تودے گرنے کا خدشہ۔ قراقرم ہائی وے (KKH)جگلوٹ سکردو روڈ (JSR) اور دیگر اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے اس کے علاوہ سڑکوں پر شدید پھسلن کے باعث حادثات کا خطرہ بڑھ سکتا ہےپی ای او سی نے تمام ضلعی انتظامیہ ڈی ڈی ایم اے (DDMA) اور متعلقہ اداروں بشمول ریسکیو 1122 اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ہائی الرٹ پر رہنے کا حکم دیا ہے۔

این ایچ اے (NHA) اور ایف ڈبلیو او (FWO) کو سڑکوں کی بروقت صفائی اور مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔جاری ایڈوائزری میں سیاحوں اور مسافروں کو سختی سے کہا گیا ہے کہ وہ شدید برفباری کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر شروع کرنے سے پہلے موسمی حالات اور سڑکوں کی صورتحال کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کریں.

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں